ہم یورپ اور مشرق وسطی میں پناہ گزینوں تک پوھنچتے ہیں تاکے  انکو انکے حقوق کے بارے میں معلومات پوہنچائی جا سکی

 ہر روز ہم پناہ گزینوں کو انکی صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، روزگار اور تحفظ کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہیں.

ہماری تنظیم جوائن کریں.

ہم پناہ گزینوں اور تارکین وطن جو بھی ہمارے گاہگ ہیں، ان کو جس ملک میں وہ رہائش پذیر ھوتے ہیں اس میں  موجود سروسز اور  خدمات کے بارے میں بتاتے ہیں. ہم ان معلومات کو جمع کرتے ہیں جو ہمارے گاہگ جاننا چاہتے ہیں. ہم ان معلومات کی مہم بھی چلاتے ہیں.

ہمارے فیس بک کا صفحہ پناہ گزینوں اور تارکین وطنوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر چلتا ہے. انکو  فیس بک سے ایک اشتہار پوہنچتا ہے جو انکو ایک میسج کرنے پر معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے.  تاکے پناہ گزیں رہائش، صحت کی دیکھ بھال یا تعلیم کے بارے میں اپنے حقوق اور اپنے انتخاب کے بارے میں معلومات کی درخواست  کر سکیں اور  معلومات وصول کر سکیں.

ہم نے براہ راست اور آن لائن دونوں کیسز کا کام شروع کیا ہے اور جب کوئی پناہ گزین یا مہاجر کسی قسم کی معلومات کی درخوست کرتا ہے تو ہم تحقیق کرتے ہیں اور  سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات کا استمال کرتے ہیں تاکے سوال پوچھنے والا مناسب فیصلہ کر پاے.

ہمارا ایسے ممالک میں جہاں ہم کام کرتے ہیں بہت پر جوشی کے ساتھ مقامی تنظیموں اور کمیونٹیوں کے ساتھ رابطہ قائم رہتا ہے.ہم اس بات کا یقین کرتے ہیں کہ مفید معلومات وسیع پیمانے پر پھیلائی جا سکیں.

ہمارا مقصد ہے کے ہم لوگوں کے پاس مناسب معلومات کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں. اسکے لئے ہم مختلف زبانوں میں  ترجمہ کی گی دستاویزات اور معلوماتی لنکس کو تقسیم کرتے ہیں تاکے ہمارے گاہک اپنے مستقبل کے بارے میں  باخبر انداز میں فیصلہ کر سکیں.</h5<

ہماری سروس سے کس کو فائدہ پوھنچتا ہے؟

ہمارے گاہگ بنیادی طور پر شام، افغانستان، عراق، ایران، کردستان، پاکستان، ایریٹریا اور سوڈان کے شہری ہیں. جو عربی، فارسی، پشتو، اردو، ٹگرینیا، کرمانجی، سورانی، انگریزی اور فرانسیسی بولتے ہیں. یہ لوگ اپنی زندگی غیر یقینیی میں، اور کبھی کبھی، بدانتظامی میں گذارتے ہیں. ہماری تنظیم ان لوگوں کی ممکن حد تک مدد کرنا چاہتی ہے.

ہم کہاں کام کرتے ہیں

ہم مندرجہ ذیل ممالک میں رہنے ولے مہاجروں تک پوھنچتے ہیں اور مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

عراق

 ترکی

 فرانس

 برطانیہ

 یونان

 سربیا

 ہنگری

 مکدونیا

 البانیا

 کروشیا

 سلووینیا

 بوسنیا اور ہرزیگووینا

 مونٹی نیگرو

 کوسووو

ہمارا تعارف

اسائلم لنکس (پناہ کے لنکس) ایک رضاکارانہ تنظیم ہے جو یورپ اور مشرق وسطی میں پناہ گزین مہاجروں کے لئے، رہائش، معیشت اور صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں مفیدد اور درست معلومات تک رسائی میں اضافہ  کرنا چاہتی ہےاور اسکو بہتر بنانا چاہتی ہے . اسکا مقصد معلومات  کو آگے پوھنچانا ہے تاکے تارکین وطن، پناہ گزینوں, کیمپوں اور شہری علاقوں میں پناہ گزینوں کومناسب مدد فراہم ہو.

ہم نے مئی 2016 میں برطانیہ کے کلائس جنگل میں مہاجروں کو پناہ گاہ کی معلومات پیش کیں. ہم شمالی یونان اور ایتھنز کے علاقے میں تقریبا 18،000 افراد تک معلومات کو براہ راست تقسیم کر چکے ہیں. ایک سال سے زیادہ عرصہ سے ہم یونان، فرانس، سربیا اور برطانیہ میں لوگوں کی حفاظت کے لئے کام کر رہے ہیں. کتوبر 2017 میں ہم نے عراقی کردستان، مراکش اور اٹلی میں شروع کیا. ا 2018 میں ہم ترکی، لبنان، اردن اور لیبیا میں معلومات کی تقسیم کریں گے.

ہم نے تعاون کیا ہے:

Mobile Info Team شمالی یونان میں عطیہ
Care 4 Calais فرانس اور بیلجیم میں عطیہ
Refucomm یونان، لینڈ اور جزائر میں عطیہ
Advocates Abroad یونان اور اٹلی میں عطیہ
Refugee.INFO یونان، اٹلی اور بلقان میں عطیہ

ہمیں مسلسل رضاکاروں کی تلاش  ہے. ایسے لوگ جو ہمارے گروپ میں شامل ہونے کے لئے کچھ وقت صرف کر سکتے ہیں ہمیں ضررو بتایں. ایک ہفتہ میں دو گھنٹے، آپ جہاں کہیں بھی ہوں،  ضرورت مند مہاجروں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں . اگر آپ  ہمیں زیادہ وقت دینے کو تیار ہیں تو آپ اس بڑھتی ہوئے تنظیم کو سنبھالنے میں بھی ہماری مدد کرسکتے ہیں.
براہ کرم ہمارے کام کے بارے میں اس تعارفی دستاویز کا مطالعہ کریں. اور ہم سے رابطہ کریں facebook.com/asylumlinks پر، میسنجر پر m.me/asylumlinks پر رابطہ کریں.  یا ہمیں ای میل لکھیں پر recruitment@asylumlinks.eu .

ہم نے برطانیہ (چار اپریل 2018) میں چیریٹیوٹ انکارپوریٹڈ تنظیم کی حیثیت کے لئے درخواست کی ہے

آپکا شکریہ!

کی طرف سے ڈیزائن bianca hlywa .